• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے سیریز میں پاکستانی لٹل اسٹارز نے لنکا کو ہلادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے لٹل اسٹارز نے ون ڈے سیریز میں لنکا کو ہلاکر رکھ دیا۔ آئی لینڈرز کے خلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 14 اور لیگ اسپنر شاداب خان نے دس وکٹ حاصل کئے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم تین سو سے زائد رنز بناکر ٹاپ پر رہے۔ تاہم حفیظ ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ حسن علی پانچ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔ ان سے قبل شاہد خان آفریدی اور جنید خان نے13،13اور رانا نوید الحسن نے چھ ون ڈے میچوں میں 16 وکٹ حاصل کئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سیریز میں عثمان شنواری نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا۔ عثما ن نے21 گیندوں کے اسپیل میں سری لنکا کے پانچ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل سری لنکا کے چمندا واس نے 2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف 16 گیندوں پانچ وکٹ حاصل کئے تھے۔ سری لنکا کے گماگے نے سات اور پاکستان کے عثمان شنواری نے دو میچوں میں چھ وکٹ حاصل کئے۔ رومان رئیس نے چار میچوں میں چار وکٹ حاصل کئے۔ ون ڈے سیریز میں بابر اعظم نے دو سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے303 رنز بنائے۔ سری لنکا کے کپتان اوپل تھرنگا نے199، تھری مانے نے174، شعیب ملک نے161، فخر زمان نے148 اور پہلی سیریز کھیلنے والے امام الحق نے147 رنز بنائے۔ محمد حفیظ83 رنز بناسکے۔
تازہ ترین