• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی کرکٹرز کو کراچی آنے پر راضی کریں گے،نجم سیٹھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سری لنکا کے خلاف جیت کا کریڈٹ نوجوان کھلاڑیوں کو دیا ہے۔ پیر کو ون ڈے سیریز میں جیت کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا میں اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور نوجوان کھلاڑی نے منوالیا۔ عثمان شنواری نےتباہ کن اسپیل کیا۔ ایک بڑی اور عظیم ٹیم بننے جارہی ہے۔دریں اثنا ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں، کراچی میں کرکٹ کی واپسی کیلئے پہلا قدم اٹھالیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی بہتری اور سیکیورٹی انتظامات پہلے قدم کا حصہ ہیں ، اب ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کو کراچی میں آنے پر راضی کرنے کیلئے کام کریں گے۔
تازہ ترین