• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریف شائقین سے بدتمیزی ، اطالوی فٹبالر گیوانی پرپانچ میچز کی پابندی

نیپلز ، اٹلی( نیوز ڈیسک) اطالوی فٹبالر گیوانی لیبریٹی پر حریف شائقین سے بدتمیزی کرنے پر 5میچز کی پابندی عائد کردی گئی، 21سالہ فٹبالر سیری ڈی کلب ایف سی نوریس کی نمائندگی کرتے ہیں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ دن حریف کلب سارٹیس سے میچ کے دوران وقفے میں حریف شائقین سے بدتمیزی کی تھی ان کا اقدام فحش حرکات کے زمرے میں آتا تھا، دوسری جانب ان کے کلب ٹوریس کے صدر انتونیو کو لائینو نے فیصلے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے اپنی پلیئر کا دفاع کیا ہے، وہ اس کیخلاف اپیل بھی کریں  گے۔
تازہ ترین