• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت احمدیہ گلاسگو کے تحت کانفرنس کا انعقاد

گلاسگو (جنگ نیوز) ہفتہ7اکتوبر شام5بجے گلاسگو کے معروف ووڈ سائیڈ ہال میں جو مختلف کلچرل پروگراموں کے لئے معروف ہے جماعت احمدیہ گلاسگو کے زیر اہتمام انٹر فیتھ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مختلف مذاہب کے نمائندگان نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جماعت احمدیہ کو اس تقریب کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔ نیز مختلف نمائندگان نے بھی اس بات کا اظہار کیا کہ اس قسم کی تقریبات کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے تاکہ مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا رہے۔ اس تقریب میں مختلف مذاہب کے نمائندگان Mr Don Palmerنے عیسائیت کی، Mr Sammy Stein نے یہودیت کی، Mr Allen Kerr نے بدھ مت کی، Mr jagdip Singh نے سکھ ازم کی اور قریشی دائود ساجد مبلغ احمدیہ جماعت سکاٹ لینڈ نے احمدیت کی نمائندگی کی جبکہ احمدیہ جماعت سکاٹ لینڈ کے سربراہ احسان صاحب نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کارروائی کے آغاز میں مہمانوں کا تعارف کروایا گیا اور اس کانفرنس کی غرض و غائیت بیان کی گئی۔ اس کانفرنس کا موضوع Religion: Cause of Unity or Diversion تھا۔ بعدازاں مذاہب کے نمائندگان نے حاضرین کے سوالوں کے جوابات دیئے ،آخر میں حاضرین کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔ ٹوٹل حاضری 165تھی جن میں85غیر احمدی مہمان تھے پروگرام کے آغاز میں جماعت احمدیہ کے تعارف میں ایک معلوماتی ملٹی میڈیا فلم پیش کی گئی جس میں جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور نے امن کا پیغام دیتے ہوئے دنیا کو مخاطب کیا تھا۔
تازہ ترین