• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج میرپور آزادکشمیر سرداراخترحسین کے اعزاز میں استقبالیہ

لوٹن (پ ر) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور آزاد کشمیر سردار اختر حسین کے اعزاز میں یہاں اپنی رہائش گاہ کاغان ہائوس پر استقبالیہ دیا اس دوران لوٹن کے میئر چوہدری محمد ایوب ایڈووکیٹ، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، سابق میئر لوٹن کونسلر ریاض بٹ، راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ، چوہدری نثار گلشن، سید عابد گیلانی، ڈاکٹر یاسین رحمان، وقار ناز اور دیگرافراد موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں عدالتی نظام اور اس سے متعلق مسائل پر گفتگو ہوئی۔ سید حسین شہید سرور نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عدالتی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے حکومت کو چاہیے کہ دنیا کے بہترین عدالتی نظاموں کا بطور ماڈلز مطالعہ کرکے عدالتی نظام میں اصلاحات کا عمل متعارف کروائے۔ معاشرے میں سستا اور فوری انصاف اس معاشرے میں خوشحالی اور پائیداری کی ضمانت ہے۔
تازہ ترین