• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیریوں پر ظلم کے نئے طریقے آزما رہا ہے، امجد حسین مغل

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) معروف کشمیری رہنما جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے وائس چیئرمین اور کشمیری ہیومن رائٹس فورم کے سربراہ امجد حسین مغل نے کہا ہے کہ بھارت، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے نت نئے طریقے استعمال کررہا ہے۔ حال ہی میں بھارتی فوج نے ایک بستی کو آگ لگائی اور عمارتوں کو جلاکر خاکستر کردیا۔ مسجدوں، ہسپتال اور سکولوں کی عمارتوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور دو افراد کو شہید کردیا۔ اسی طرح کئی افراد کو پیلٹ گن فائر کرکے آنکھوں کی بینائی سے محروم کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فالکن مانچسٹر میں کشمیری رہنمائوں کے اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تازہ ظلم و ستم پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔ امجد حسین مغل نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی مودی سرکار کو بہت مہنگی پڑے گی۔ بھارتی جنونی اس خطے کو ایٹمی جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ یورپ اور برطانیہ میں آباد تمام کشمیریوں اور پاکستانیوں کو مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو عیاں کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
تازہ ترین