• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری خادم حسین علالت کے باعث دوبارہ ہسپتال میں داخل

برمنگھم (نمائندہ جنگ) کشمیر تحریک انصاف مڈ لینڈ کے چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین شدید علالت کے باعث دوبارہ ہسپتال میں داخل کرلیے گئے، انہیں انفیکشن تھا، جس کی وجہ سے ہفتہ عشرہ پہلے بھی ہسپتال میں زیر علاج رہ چکے تھے۔ گزشتہ روز کشمیر تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن تھا۔ تمام تر تیاریاں مکمل تھیں۔ چوہدری خادم حسین ہی نے دن رات مشقت کرکے دعوتیں دیں، چوہدری خادم حسین چونکہ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دست راست ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھرے جلسہ میں اپنی روندی ہوئی آواز میں کہا تھا کہ میں نے یہ کنونشن کینسل کردیا تھا، لیکن چوہدری خادم حسین نے ہسپتال سے کہا تھا کہ اتنے روز کی محنت سے اس کا انعقاد ممکن بنایا ہے۔ اس کو جاری رکھیں۔ چوہدری کرامت، رئوف مغل، بیرسٹر کرامت، غفور کھاڑک، ناظم گجر نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ چوہدری خادم حسین کی صحت کے لیے دعا کی جائے۔ کنونشن کے ہر موڑ پر ان کی کمی محسوس کی گئی۔
تازہ ترین