• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی ٹی فینا فال کے چیئرمین عمار علی کی سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ سے ملاقات

ڈبلن(فرخ وسیم بٹ)آئی ٹی ٹی فینا فال کے چیئرمین عمار علی نے سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف خان کھوسہ سے ڈبلن میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آئرش سیاست پر خصوصی گفتگو کی گئی۔عمار علی نے سردار لطیف خان کھوسہ کو آئرلینڈ میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور بالخصوص آئرش سیاست سے آگاہ کیا۔سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی سیاسی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئرش سیاست میں بھرپورحصہ لیں جس سے وہ اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہوئے یہاں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور خدمت کر سکیں گے۔ سردار لطیف خان کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انشااللہ 2018کے الیکشن میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورے ملک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گی۔
تازہ ترین