• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں ایم آئی آر مشین کیلئے کوششیںجاری رہیں گی، جاوید اقبال

برمنگھم (آصف براہٹلوی) ایم آئی آر سکین مشین کے لیے آن لائن پٹیشن پر چند روز ہی میں ہزاروں افراد کے دستخطوں سے برمنگھم کمیونٹی کا اس مسئلے کے حل کی جانب دلچسپی کا اظہار ہے۔ اگر اسی طرح جدوجہد جاری رہی تو سٹی کونسل سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو یہ مسئلہ حل کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار برمنگھم کمیونٹی فورم کے سینئر وائس چیئرمین راجہ جاوید اقبال انکروی نے روزنامہ جنگ سے گفتگو میں کیا۔ الحاج راجہ جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے خلوص نیت سے کوشش کی جائے تو اس کا حل ضرور نکلتا ہے۔ برمنگھم کمیونٹی MRIسکین مشین سمیت کارونر کے ایشوز اور تدفین کے اخراجات میں کمی کیلئے باہمی متحد ہے اور اس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ کمیونٹی کو متحرک اور متحد کرنے میں مساجد کا اہم کردار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹی کو اپنے مسائل کے حل کے لیے خود ہی آواز اٹھانا ہوگی۔
تازہ ترین