• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں اطراف کے کشمیر ی لائن آف کنٹرول کو روند ڈالیں،بیرسٹر سلطان

برمنگھم(پ ر)آل پارٹیز کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پورے یورپ میں کشمیر ویک کا آغاز کر دیاگیا ہے۔دونوں اطراف کے کشمیر ی لائن آف کنٹرول پر اکھٹے ہو کر لائن آف کنٹرول کو دیوار برلن کی طرح روند ڈالیں ۔اب وقت آگیا ہے کہ دونوں اطراف کے کشمیری یہ ثابت دیں کہ وہ ایک ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے برمنگھم میں کشمیر ویک کے آغاز کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت پی ٹی آئی کشمیر کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن بیرسٹر کرامت نے کی جبکہ جلسہ سے پی ٹی آئی برطانیہ سائوتھ زون کے صدر چوہدری حکمداد، نارتھ زون کے چوہدری مالک، بیرسٹر سلطان کے امریکہ اور یورپ کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد شعبان، چڑہوئی سے پی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار اسمبلی چوہدری شوکت فرید، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن بشارت سلیم، باغ سے پی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار شیخ مقصود، اوورسیز بورڈ کے ڈپٹی چئیرمین چوہدری ناظم گجر، ڈاکٹر مقصود ابدالی، چوہدری شبیرڈنکاسٹر،چوہدری اشتیاق لہڑی، چوہدری کرامت رٹہ،رئوف مغل، چوہدری غفور کھاڑک، چوہدری قدیر ڈڈیال، ظفر جرال، عارف کیروی کے علاوہ پی ٹی آئی کشمیر کی مڈلینڈکی برانچزکے صدور اور دیگر نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے برطانیہ سے کشمیر ویک کا آغاز اسلئے کیا ہے کیونکہ برطانیہ کے کشمیر یوں نے میرا پہلے بھی ساتھ دیا ہے اور اب بھی میرے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔میں نے پہلا ملین مارچ بھی لندن کے ٹرائفلگر اسکوائر سے کیا تھا اور دوسرا ملین مارچ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے جبکہ پچھلے سال تیسرا ملین مارچ برسلز میں یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ کے سامنے کیا تھا اور اب 27 اکتوبر کو دیوار برلن پر چوتھا ملین مارچ کر رہا ہوں۔ برلن ملین مارچ کا انتخاب میں نے اسی لئے کیا ہے تاکہ دنیا مسئلہ کشمیر کو آسانی سے سمجھ سکے کیونکہ دیوار برلن اور لائن آف کنٹرول میں خاصی مماثلت ہے۔ یہ ملین مارچ دراصل لائن آف کنٹرول کو توڑنے کے ریہرسل ہے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب آپار کے کشمیری اکھٹے ہو کر لائن آف کنٹرول کو توڑ کرایک دورسے بغل گیر ہو جائیں گے اور مقبوضہ کشمیرکو کو آزاد کرالیں گے۔
تازہ ترین