• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد علی لوٹن میں نادرا سرجری، 250کارڈ پروسس کیے گئے

لوٹن (پ ر) مسجد علی لوٹن میںOPWCپروفیشنلز فورم کے آرگنائزر راجہ غلام عباس اور مسجد علی کمیٹی کے عہدیداران سید عباس شاہ، محمد یوسف، عقیل کاظمی، ناظمی شاہ، ظہیر نقوی و دیگر کے باہمی تعاون سے نادرا سرجری کا انعقاد کیا گیا۔ نادرا سرجری آرگنائزنگ کمیٹی نے سرکاری فیس کے علاوہ کمیونٹی سے کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کیے۔ نادرا ٹیم منیجر عصمت اللہ قریشی کی سربراہی میں بشمول شاہ حسین شیرازی، جرار بخاری، خرم اقبال، محمد اقبال اورUBLکے شاہد مان نے250افراد جن میں معذور، عمر رسیدہ اور بچوں سمیت خواتین درخواست گزاروں کے کارڈ پروسس کیے۔ پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے کمیونٹی کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے پر کمیونٹی نے اظہار تشکر کیا۔ چیئرمینOPWCنعیم عباسی، میئر آف لوٹن چوہدری ایوب، میئر آف ملٹن کینز راجہ انصر حسین ترجمان OPWCاور پروفیسر مسعود ہزاروے، کونسلر طاہر ملک، راجہ نعیم اختر اور بزنس فورم کے مجاہد حسین نے نادرا سرجری کا دورہ کیا اور ہائی کمیشن اور چیئرمین نادرا اور نادرا ٹیم کی طرف سے کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرنے پر اظہار مسرت کیا اور نادرا سرجریز کا تسلسل جاری رکھنے کی توقع کا اظہار کیا۔
تازہ ترین