• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری حکومتیں عوام کو جوابدہ ہوتی ہیں۔ ہمارے حکمران الیکشن کے دنوں میں اسپتال، ڈیم، روزگار اور تعلیم کے نام پر بھولی بھالی عوام سے بے شمار جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔ اب عوام کا بھی سوال کرنے کا حق بنتا ہے کہ کئی کئی سال حکومت کرنے، ملین ڈالرز کے قرضے، مختلف منصوبوں کیلئے لئے جاتے ہیں۔ وہ دولت کہاں ہے؟ آج عوام کی عدالت سے تو یہ لوگ بچ جائیں گے لیکن اللہ کی عدالت میں انہیں کون بچائے گا۔ سیاست دانوں کی کرپشن، کنبہ پروری، دوست نوازی، ابن الاوقتی اور خود غرضی کا ہی نتیجہ ہے کہ وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ہم کشکول اٹھانے پر مجبور ہیں۔ حالات کا تقاضا ہے کہ ارباب اختیار کو جوابدہی کا احساس کرتے ہوئے اپنے مفادات پر عوام کے مفاد کو ترجیح دینا ہو گی تاکہ غریب عوام کو بھی ان کے ووٹ کا حقیقی فائدہ میسر آ سکے۔
(علی بخاری)
(ali.bokari@hotmail.com)

تازہ ترین