• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ ایک بار پھر لاہور شہر کی فضائوں کو جکڑنے کو تیار ہے۔ جس سے گلے اور آنکھوں کے امراض، دمہ کے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہو گا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ بارشوں کا نہ ہونا، فضائی آلودگی، ترقیاتی کاموں کی دھول، گاڑیوں اور کارخانوں کا دھواں بھی ہے۔ گزشتہ سال بھی بارشوں کے نہ ہونے سے یہ صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ اگرچہ اس دفعہ صورتحال اس نہج پر تو نہیں پہنچی لیکن بارشیں نہ ہونے کی صورت میں ویسی ہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ادھر سموگ پالیسی نافد نہ کرنے سے ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے نوٹیفائیڈ سموگ پالیسی کا مسودہ طلب کر لیا ہے۔ حکومت کو اپنے کاموں سے فرصت ہی نہیں۔ ارباب اختیار کو چاہئے کہ وہ ذاتی کاموں کو ایک طرف رکھ کر اجتماعی مسائل کی طرف توجہ دے۔
(عثمان الیاس)
(usman.ilyas@gmail.com)

تازہ ترین