• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، طالبان کے حملے میں 4پولیس اہلکار ہلاک

غزنی (جنگ نیوز) افغان حکام نے بتایا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 4پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ یہ حملہ صوبے غزنی کے ضلع واغاز میں کیا گیا۔ گزشتہ روز پولیس چیک پوسٹ پر کیے گئے اِس حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ غزنی کی صوبائی پولیس کے سربراہ محمد زمان کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کے بعد کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں طالبان عسکریت پسند بھاری جانی نقصان کے بعد پسپائی پر مجبور ہو گئے۔
تازہ ترین