• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے اسرائیل کو 3 آبدوزیں فروخت کرنےکی منظوری دیدی

برلن (جنگ نیوز) جرمنی نے اسرائيل کو تين ’تھسن کرُپ‘ آبدوزوں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی ترجمان اشٹيفن زائبرٹ نے پير کو اپنی بريفنگ کے دوران اس بارے ميں مطلع کيا۔ ترجمان کے بقول اس سلسلے ميں سمجھوتے کی يادداشت پر بھی دستخط ہو جائيں گے۔ تقریباً دو بلين ڈالر ماليت کی يہ ڈيل اس ليے ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے کيونکہ اسکينڈل کی زد ميں آنے والا اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو کا وکيل، اسرائيل ميں تھیسن کرُوپ ميرين سسٹمز کے ايجنٹ کی نمائندگی بھی کر چکا ہے۔
تازہ ترین