• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن ميں آسيان کا اجلاس جاری، دہشتگردی کیخلاف علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

منیلا (جنگ نیوز) جنوب مشرقی ايشيائی ممالک کی تنظیم آسيان کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے جزيرہ نما کوريا کی کشيدہ صورتحال پر گہری تشويش کا اظہار کيا ہے۔ فلپائنی شہر کلارک ميں جاری اجلاس ميں وزراء نے دہشت گردی کے خاتمے کے ليے علاقائی سطح پر اضافی تعاون کی ضرورت پر زور ديا۔ بحری و فضائی قوائد و ضوابط کے قيام کے ليے ايک ورکنگ گروپ تشکيل دينے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔ پیرکے روز ہونے والے اجلاس ميں ايشيا ميں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، بحیرہ جنوبی چين کے تنازعے، انسانی بنيادوں پر امداد اور سائبر سکيورٹی جيسے موضوعات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
تازہ ترین