• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن:فوجی چھاؤنی پر خودکش حملہ، 3فوجی ہلاک

عدن (جنگ نیوز) یمن کے صوبے ابین میں ایک فوجی چھاؤنی پر خودکش حملے میں کم از کم3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح ایک کار میں سوار پانچ افراد نے چھاؤنی پر حملہ کیا جن میں سے چار بارودی جیکٹین پہنے ہوئے تھے۔ تاہم ان افراد کو اسی وقت ہلاک کر دیا گیا، جب یہ کار سے اتر کر چھاؤنی کی جانب بڑھ رہے تھے۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس دوران کار بھی دھماکے سے پھٹ گئی، جس سے ڈرائیور اور تین فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔
تازہ ترین