• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دمشق (جنگ نیوز) دہشت گرد تنظيم داعش کے جنگجوؤں نے شام کے وسطی شہر القريتين ميں 20دنوں کے دوران 116 شہريوں کو قتل کيا۔ يہ انکشاف سيرين آبزرويٹری فار ہيومن رائٹس کی جانب سے پير کے روزکيا گي۔ بتايا گيا ہے کہ سرکاری افواج کی چڑھائی کے بعد جنگجوؤں نے 20اکتوبر کو شہر چھوڑنے سے قبل کے دو دنوں ميں قريب 80 شہریوں کو ہلاک کيا۔ آبزرویٹری کے مطابق امکاناً ان شہريوں کو دمشق حکومت کی حمايت کرنے کی وجہ سے قتل کيا گيا۔ القریتین سےداعش کے عسکریت پسندوں کو20 اکتوبر کو ہی حکومتی فوج نے پسپا کيا تھا۔ شامی صدر بشار الاسد کی حامی فورسز مشرقی صوبے ديرالزور ميں داعش کو شکست دينے کا عسکری آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
تازہ ترین