• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن پاکستان بین الاقوامی سینٹر برائے پارلیمانی اسٹڈیز برطانیہ کے ایوارڈ کیلئے نامزد

اسلام آباد (حنیف خالد) بین الاقوامی سینٹر برائے پارلیمانی سٹڈیز برطانیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 2017ء انٹرنیشنل ایوارڈ کی کیٹیگری ایکسس ایبلٹی ایوارڈ(Accessibility Award) کیلئے نامزد کیا ہے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کے علاوہ دو اور ممالک کو بھی اس کیٹیگری کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس کا انعقاد 5دسمبر 2017ء کو اُردن میں ہو گا جہاں پہلے نمبر پر آنے والے ملک کا اعلان کیا جائیگا اور ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ ممبران انٹرنیشنل ایوارڈ کمیٹی برائے بین الاقوامی سینٹر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ بین الاقوامی سینٹر برائے پارلیمانی سٹڈیز نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی تمام نامزد ہونے والے ممالک کی تفصیلات مہیا کر دی ہیں۔
تازہ ترین