• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المحسن فلڈ لائٹ کرکٹ میلہ ضلع کا بڑا تفریحی ایونٹ بن گیا

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)معروف سماجی رہنما سید محمد محسن کرمانی اور سینئر صحافی جگنو محسن کے زیر اہتمام مچلز گراؤنڈ میں جاری المحسن فلڈ لائٹ کرکٹ میلہ ضلع کا بڑا تفریحی ایونٹ بن گیا ۔ہزاروں مردو خواتین کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے گراؤنڈ پہنچ گئے۔ ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق رستم چوہان اور ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی بھی کرکٹ میلہ دیکھنے کے لئے خصوصی طور پرآئے۔تیسرے روز نیسلے کمپنی کی ٹیم نے برائیٹو پینٹ کی ٹیم کو ہرا دیا۔برائیٹو کمپنی نے پہلے کھیلتے ہوئے 190رنز بنائے ۔ عمران اویس نے سنچری سکور کی۔نیسلے کمپنی کی ٹیم نے 20اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر کے میچ جیت لیا۔سلطان عاطف نے81رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔سپورٹس کے حلقوں کا کہنا ہے کہ اس کرکٹ میلہ سے پی سی بی کے ڈومیسٹک ونگ کو نیا ٹیلنٹ ملے گا ۔منتظمین نے یہ ایونٹ ہر سال کروانے پر غور شروع کر دیا ۔
تازہ ترین