• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت چالیس میگاواٹ کا پاور پلانٹ اپنے وسائل سے لگائے گی

اسلام آباد(عبدالرئوف چوہدری) سندھ حکومت چالیس میگاواٹ کا پاور پلانٹ اپنے وسائل سے لگائے گی۔ یہ پلانٹ آپادہاپچی واٹر پمپنگ سٹیشن پر نصب کیا جائے گا۔ اس پر سرمایہ کاری کے الیکٹرک ،محکمہ توانائی اور سندھ حکومت لگائے گی۔ اس پلانٹ کی تکمیل سے کراچی کو دو ارب گیلن پانی چوبیس گھنٹے فراہم ہوا کرے گا۔ذرائع کے مطابق اس پلانٹ کا تمام سرمایہ مقامی حکومت فراہم کرے گی اور بین الاقوامی طور پر کوئی امداد وصول نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ کے لئے تینوں محکمو ں کی جانب سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تمام منصوبے پر سفارشات مکمل کرے گی اور آئندہ سال اس پروگرام کو شروع کیا جائے گا اور دو سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جو بجلی اس سے زائد ہوگی اس کو نیشنل گرڈ اسٹیشن میں داخل کردیا جائے گا۔
تازہ ترین