• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ ، ’’مجھے کیوں نکالا‘شرم کرو شرم ‘‘کے نعرے

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبائی وزرا کی عدم دلچسپی اورایوان میں غیر حاضری پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ارکان آپس میں الجھ پڑے اور’’ مجھے کیوں نکالا؟ اور شرم کرو ‘‘ کے نعروں سے ایوان میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا، حکومت اور اپوزیشن ارکان کے ایک دوسرے کیخلاف سخت جملوں کے تبادلے سے ایوان کا ماحول گرم ہوگیا جبکہ ڈپٹی سپیکر بھی صورت حال کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں، گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی کیخلاف مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کے اجلاس پر لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن وزراء ایوان میں نہیں آتے اور خصوصاًاس اجلاس میں جس کی صدارت ڈپٹی سپیکر کررہی ہوں ۔
تازہ ترین