• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ،قلعے کی دیوار قریبی گھروں پر جا گری ، 7افراد جاں بحق ، 7زخمی

باجوڑایجنسی (نمائندہ جنگ) باجوڑایجنسی کے صدر مقام خار میں،قلعے کی دیوار قریبی گھروں پر جا گری ، 7افراد جاں بحق ، 7زخمی ہوگئے،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ۔ نوابزادہ شمس الوہاب خان کے قلعے کی دیوار ابراہیم اور منیر کے گھروں پر جا گری دونوں گھروں کے 14 افراد ملبے تلے دب گئے] اطلا عات کے مطا بق پیر کی صبح 7بجے کے قریب باجوڑ کے صدر مقام خار میں نوابزادہ شمس الوہاب خان عرف خان پاچہ کے قلعے کی دیوار ابراہیم اور منیر د کے گھروں پر جا گری جس کے نتیجہ میں دونوں خاندانوں کے مجموعی طور پر 14 افراد ملبے تلے دب گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کے بعد 7 افراد کی لاشیں جبکہ7 کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر خار ہسپتال منتقل کیا۔
تازہ ترین