• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی سروسزکیس، تفتیش جےآئی ٹی کرتی تو کئی رازافشاہوتے،اکرم شیخ

Todays Print

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےحنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ فریقین کےساتھ ایک جیساسلوک آئین کابنیادی تقاضاہے،عمران خان کےوکیل نےغیرمصدقہ دستاویزعدالت میں جمع کروائے،نعیم بخاری نے17مرتبہ استدعاکی کہ مزیدریکارڈدینے کی مہلت دی جائے ،اگرجےآئی ٹی این ایس ایل کےاکاؤنٹ نکالتی تو حقیقت ظاہرہوتی،عمران خان کی کمپنی کےذمےدارکےپاس شکاگومیں مہنگاگھرہے،عمران خان کےوکیل نےکہاکہ انکا2012کےبعداس معاملےسےکچھ لینا دینا نہیں، اگر نیازی سروسزکیس کی تفتیش جےآئی ٹی کرتی تو کئی راز افشاہوتے،عمران خان نے7 مرتبہ اپنامؤقف بدلا،جعلی دستاویزدیں،عمران خان نےاپنی کتاب کی رائیلٹی ۱سے ملنےوالی رقم بھی ظاہرنہیں کی،عمران خان نےفلیٹ خریدالیکن اسکوظاہرنہیں کیا،میں پروفیشنل وکیل ہوں،کسی ترجمان کی بات کاجواب نہیں دوں گا ،عمران خان کےوکیل نےقبول کیاکہ اکاؤنٹ میں90ہزارپاؤنڈزتھےنیازی سروسزکاریکارڈآجائےتوپاناماکیس اسکے سامنےچھوٹالگے، فاضل عدالت نےکہاکہ انکےریکارڈمیں صفحات غائب ہیں، فاضل عدالت نےکہاکہ انکےریکارڈمیں 3صفحات غائب ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ آج دیگرجماعتیں ایم کیوایم کے کارکنوں کوتوڑنے کی کوششیں کررہی ہیں،ماضی میں بھی اختلاف رائے ہوتا تھا مگروہ میڈیا میں نہیں آتا تھا،ایم کیوایم پاکستان اس وقت اندرونی طورپرمشکل وقت سے گزررہی ہے،ایم کیوایم چھوڑنےوالے بدستوراراکین اسمبلی ہیں،گوشوارے تک جمع کرائےہیں،ایم کیوایم چھوڑکرپی ایس پی میں جانے والوں نے اب تک استعفے نہیں دیئے،خواہش ہے ہمارے ارکان پروفاداری تبدیل کرنےکادباؤنہیں آئے،فاروق ستارہم سب سے زیادہ سنیئرہیں،ان کی سیاسی ساکھ ہم سے زیادہ ہے،کامران ٹیسوری ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرہیں،ایم کیوایم پاکستان میں دھڑے بندی نہیں،کئی معاملات میں پارٹی رہ نماؤں کی رائےمختلف ہوتی ہے،فاروق ستارسے ناراض نہیں ہوں،فیصلے کسی کی خواہش پرنہیں ہوتے۔

میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی کشیدگی اور بیرونی دبائو، ایم کیوا یم پاکستان کیلئے معاملات سنگین ہورہے ہیں، آخر ایساکیا ہوگیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو یہ کہنا پڑا کہ وہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے، کیوں یہ خبریں آرہی ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کے اندر ابھی سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، اختلافات کی خبریں اس وقت زورپکڑ گئیں جب سلمان مجاہد کی پارٹی رکنیت معطل ہوئی اور پھر انہوں نے ہمارے پروگرام میں آکر باتیں کیں، سلمان مجاہد بلوچ نے ان افواہوں کی بھی تصدیق کی جو ایم کیوایم پاکستان کے حوالے سے آتی رہی ہیں کہ کامران ٹیسوری کا پارٹی میں تیزی سے اوپر آنے اور ڈپٹی کنوینر تک پہنچنے سے پارٹی کے متعدد رہنما خوش نہیں ہیں، سلمان مجاہد بلوچ نے فاروق ستار اور دیگر پارٹی رہنمائوں پر لندن سے رابطوں کا بھی الزام لگایا اور ساتھ ہی مصطفیٰکمال سے خفیہ ملاقاتوں کا بھی اشارہ دیا، فاروق ستار نے سلمان بلوچ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے۔

شاہزیب خانزادہ نے تجزیے میں مزید کہا کہ نیب نے پیر کو پانچ ارب 77کروڑ کی کرپشن کے الزام میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا، سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت کی توسیع کی درخواست کو مسترد کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا، شرجیل میمن چھ گھنٹے تک گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرتے رہے، ان کے پاس جب کوئی آپشن نہیں بچا تو وہ عدالت سے باہر نکلے جہاں سے نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔ شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے کیس میں بہت کچھ ایسا ہے جو پہلی دفعہ ہوا اور بہت کچھ ایسا ہے جو یہ سوالات اٹھاتا ہے کہ کیا پنجاب میں جب نیب کارروائی کرتی ہے تو ویسا ہی ہوتا ہے جیسا سندھ میں ہورہا ہے یا جو معاملات شریف خاندان کے ساتھ ہیں وہ ویسے ہی ہیں جیسے شرجیل میمن یا پیپلز پارٹی کے دوسرے رہنمائوں کے کیس میں آئے ہیں۔

شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ آخر شرجیل میمن پر کس قسم کے کرپشن کے الزامات ہیں ، سندھ ہائیکورٹ نے اچانک ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کیوں مسترد کردی جبکہ وہ مسلسل عدالت میں پیش ہوبھی رہے ہیں اور اپنی ضمانت بھی لے رہے ہیں، 2015ء میں نیب نے شرجیل میمن کیخلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کیں، نیب تحقیقات کے دوران ہی شرجیل میمن علاج کیلئے بیرون ملک چلے گئے، اس کے بعد پچیس نومبر 2015ء کو شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، نیب نے اکتوبر 2016ء کو شرجیل میمن اور دیگر گیارہ افراد کیخلاف اشتہارات میں خردبرد کرنے کے الزام میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا، ریفرنس میں نیب نے الزام عائد کیا کہ شرجیل میمن نے 2014ء میں سندھ حکومت کی آگاہی مہم میں بعض تشہیری اداروں کو ڈسکائونٹ دیا اور مختلف میڈیا ہائوسز، ایف ایم چینلز اور اخباروں کو جعلی انوائسز پر رقم جاری کی اور اس پورے عمل میں پونے چھ ارب کی کرپشن کی۔

شاہزیب خانزادہ نے تجزیے میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت عمران خان نااہلی کیس اپنے آخری مراحل میں ہے، لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے نئے موقف، نئے جواب، مزید دستاویزات اور فریقین کے جوابی دلائل کی وجہ سے یہ مرحلہ طویل ہورہا ہے،پیر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی طرف سے بھی اس جانب اشارہ کیا گیا، جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ مقدمہ حتمی مرحلہ کی طرف جاتا ہے تو نئی چیزیں آجاتی ہیں لیکن انصاف کا تقاضا ہے کہ فریقین کو پورا موقع فراہم کیا جائے، پیر کی سماعت میں ججوں نے عمران خان کی غیرمصدقہ دستاویز پر سوال اٹھائے تو ایک بار پھر پاناما کیس زیربحث آیا، ججوں نے واضح کیا کہ وہ انکوائری کمیشن کا وقت بچانے کیلئے دستاویزات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین