• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ داخلہ کمیٹی،شادی کی عمر 16سے 18سال کرنے کا ترمیمی بل منظور

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین سینٹر رحمان ملک کی صدارت میں منعقد ہونے والے داخلہ کمیٹی اجلاس میں جادو ٹونا اورجادوگری کی روک تھام اور شادی کی عمر 16 سے بڑھا کر18 سال کرنے کے ترمیمی بل کی منظور ی دے دی گئی۔جادو ٹونےاورجادوگری کی سزا 7 سال مقرر کرنے پر اتفاق ہوا۔کمیٹی نے نشے کی حالت میں غل غپاڑہ کرنے والوں کو 48گھنٹے قید اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا کی منظوری ،دیدیچیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سزا کیلئے وزارت قانون قواعد بنائے یہ سفارش صوبوں کو بھی بجھوائیں گے۔سینٹر چوہدری تنویر کے نشے کی حالت میں غل غپاڑہ کرنے والے کی سزا کیلئے ضابطہ فوجداری ترمیمی بل پر محرک سینٹر نے کہا کہ نئی نسل تباہ ہو رہی ہے۔ جرمانہ اور سزا نہ ہونے کے برابر ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 10 روپے جرمانہ مذاق تھا ،جس پر وزارت قانون حکام نے بتایا کہ حدود آرڈنینس میں اس معاملے کو فوجداری قوانین سے نکال دیا گیا ہے ۔1986میں جرمانہ 10 روپے سے35 روپے کیا گیا ۔ چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ پی پی سی میں شق 5 کی ذیلی شق10 ختم نہیں ہوئی وزارت قانون جامع بریفنگ دے ۔کمیٹی نے نشے کی حالت میںغل غپاڑہ کرنے والے کو 48 گھنٹے تک زیر حراست رکھنے ، 7 دن قیداور 10 ہزار روپے جرمانہ کی منظور ی دی۔ کمیٹی نے ترمیمی بل میں آستانے کی تعریف میں وہ جگہ شامل کر دی جس جگہ جادوٹوناکیاجائے۔کم عمری میں شادی کے ترمیمی بل کی محرک سینٹر سحر کامران نے کہا کہ شادی ایک قانونی معاہدہ ہے جس کیلئے عمر کا تعین ہونا چاہیے ۔کمیٹی نے تفصیلی بحث کے بعداکثریت رائے سے ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین