• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن نیب سے تعاون کے باوجود گرفتاری سے نہ بچ سکے

Todays Print

کراچی (رپورٹ: امداد سومرو) قومی احتساب آرڈیننس (این اے او) 1999کو ختم کرنے کے حو الے سے دستور سازی میں خود کو پارٹی پالیسی سے دور رکھنے اور نیب سے تعاون کے باوجود سابق صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن گرفتاری سے نہیں بچ سکے۔ رواں سال 4؍ جولائی کو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے میں قومی احتساب آرڈیننس 1999پر عمل درآمد روک دیا۔

اس کے دوسرے ہی دن 5؍ جولائی کو شرجیل میمن نے نیب میں حاضر ہو کر ایک نجی ڈیولپر کے حق میں سرکاری اراضی کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ اور ایڈجسٹمنٹ کے حو الے سے تحقیقات میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ انہیں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے پر سابق صوبائی سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شہلوانی اور دیگر دس ملزمان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر 5؍ ارب 76؍ کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

تازہ ترین