• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل گرفتاری، اصل احتساب اور کیٹ واک احتساب کا فرق ظاہر ہوگیا، پی پی

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شرجیل انعام میمن کی گرفتاری نے ’کیٹ واک‘ احتساب کو بے نقاب کر دیا ہے اور کیٹ واک احتساب اور اصل احتساب کا فرق ظاہر ہوگیا ہے۔ ترجمان نے نواز شریف کی صاحبزداری مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قانون کے پابند ہیں، پھر بھی انھیں ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں عملی طور پر دو قوانین نافذ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے ایک بیان میں کہا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری نے انتقام اور کیٹ واک احتساب کو بے نقاب کر دیاہے۔شریف خاندان برہمن اور باقی شودر ہیں۔

تازہ ترین