• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو مکمل رائج کرنے میں دو سال یا زائد عرصہ لگ جائے گا،لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کے وکلاءکا بیان

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے اردو زبان کو سرکاری طور پر رائج کرانے کیلیے درخواستوں پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان کو طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے ایک ہی نوعیت کی تین مختلف درخواستوں پر سماعت کی جن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ملک میں اردو زبان رائج کرنے کا فیصلہ دیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ وفاقی حکومت کے وکلأ نے بتایا کہ اردو زبان کو سرکاری طور پر رائج کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عدالتی استفسار پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اردو زبان کو مکمل طورپر رائج کرنے میں دو سال یا اس سے زائد عرصہ لگ جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہاایک دن اور رات میں زبانیں تبدیل نہیں ہوا کرتیں۔درخواستوں پر مزید سماعت 14 نومبر کو ہوگی۔
تازہ ترین