• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس آج ہو گا،سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کیخلاف کارروائی پربریفنگ دی جائیگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس آج کیپٹن صفدر کی زیر صدارت ہو گا ، جس میں پی ٹی اے ، ایف آئی اے کے حکام سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کیخلاف کی جانے والی کارروائی سے متعلق بریفنگ دیں گے ،جبکہ یو ایس ایف فنڈ اور ایس سی او کے حکام رواں مالی سال کی کارکردگی کے حوالے سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں گزشتہ میٹنگ کے منٹس کی بھی منظوری حاصل کی جائے گی۔
تازہ ترین