• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی درخواست مسترد، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری

اسلام آباد(این این آئی)نیپرا نے حکومتی درخواست مسترد کرکے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر سربراہی میں نیپرا میں بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تاہم چیئرمین نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کردی اور بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کو مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جب کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔
تازہ ترین