• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر، غذائی قلت کا شکار مزید 2؍ بچے جان کی بازی ہار گئے

اسلام کوٹ(نامہ نگار) تھرپارکر میں مزید 2بچے دم توڑ گئے۔ضلع کے 2300؍ دیہات میں ہزاروں حاملہ خواتین بدستور غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ اسپتالوں میں بچوں کے وارڈز بھی سہولتوں سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھر میں غذائج قلت اور دیگر امراض میں مبتلا مزید 2؍ بچے دم توڑ گئےہیں۔مٹھی سول اسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک ماہ کا نعمت اللہ اور تین ماہ کا خلیل اللہ شامل ہیں۔بچوں کے وارڈ اور انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں داخل کئی بچے اب بھی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ایسے بچوں کو اسپتالوں میں لایا جا رہا ہے جن کا پیدائشی وزن کم ہے ۔بیشتر بچوں کا زچگی کے بعد کیا جانے والا وزن سات سو گرام سے ایک کلو تک ہوتا ہے۔
تازہ ترین