• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سے ندیم چن کی ملاقات،استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماء ندیم افضل چن نے ملاقات کیزرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی پنجاب کے مستعفی ہونے والے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے اپنے استعفے کی وجوہات سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا اور درخواست کی کہ ان کا عہدے سے استعفیٰ منظور کیا جائے، تاہم وہ پارٹی کے ساتھ بدستور کام کرتے رہیں گے۔ندیم افضل چن نے لاہور میں دو روز قبل آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں آصف علی زرداری نے انہیں استعفیٰ واپس لینے کی ہدایت کی مگر ندیم افضل چن نے ایسا کرنے سے معذرت کر لی تھی۔
تازہ ترین