• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، سڑک پر گاڑی کھڑی کرکے نماز پڑھنے والوں پر500 درہم جرمانہ ہوگا

دبئی(خبرایجنسی)دبئی میں گاڑی سڑک پر کھڑی کرکے نماز اداکرنے والے پر 500درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ٹریفک پولیس بریگیڈیئر سیف موحائر المزروئی کے مطابق دبئی میں کسی بھی سڑک پر گاڑی پارک کرکے نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر 500درہم (ساڑھے 14 ہزار روپے)مالی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دبئی پولیس کی جانب سے یہ اقدام ہفتے کو شیخ محمد بن زید روڈ پر پیش آنے والے حادثے کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین