• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی طاقت سے ملک دشمنوں کو شکست دیں گے ،مصطفیٰ کمال

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے نہ صرف ملک دشمن عناصر کو شکست دیں گے بلکہ ماضی کے تجربے کی روشی میں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی شامل کرائیں گے۔قبل ازیں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سیکٹر انچارج،وائس چیئرمینز و سابق زونل ممبر، کونسلرز، جوائنٹ یونٹ انچارجز نے پاک سر زمین پارٹی کے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے صدر ندیم قاضی، سینئر نائب صدر کامران خانزادہ، محمد روفی، سیکریٹری اطلاعات کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس میں چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے ذمہ دران و کارکنان انیس احمد زئی،خالد حسین،ناصر پیٹرک،نعیم گجر، حاجی شکور،ناصر زئی،ذوالقرنین شیروانی، عمران گل،مختار احمد سمیت دیگر نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اورمصطفی کمال کے پیغام کو ملک کے ہر حصے میں لیجانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین