• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدترین آمریت کیخلاف نصرت بھٹو کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، بلاول

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی چھٹی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدترین آمریت کیخلاف نصرت بھٹو کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، نصرت بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تجدید عہدوفاکی جائے۔پیرکوبیگم نصرت بھٹوکی چھٹی برسی کے موقع پربلاول ہائوس سے جاری پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے مادر جمہوریت نصرت بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹوکی جدوجہدتاریخ کاناقابل فراموش باب ہے، شہید بھٹو کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے انقلابی خاتون رہنما کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹونے عوام کوامیداورجیالوں کونیاعزم وحوصلہ دیا، بیگم نصرت بھٹونے جدوجہدمیں صبرکاعملی نمونہ پیش کیا۔
تازہ ترین