• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کے پارٹی ٹیک اوور کے بیان پرقائم ہوں، ریاض پیرزادہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کے (ن) لیگ کو ٹیک اوور کرنے کے بیان پر اب بھی قائم ہوں جس کشتی کا سوار ہوں اس میں سوراخ کرتاہوں نہ موسمی مینڈکوں کی کوئی پرواہ ہے،مسلم لیگ (ن) کے رہنما ریاض پیرزادہ نے گزشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ شہبازشریف پارٹی کو ٹیک اوور کرلیں جس پر لیگی رہنماؤں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب ریاض پیر زادہ نے اس حوالے سے ایک بار پھر لب کشائی کی ہے۔اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیدھی بات کی جس سے سب ناراض ہوجاتے ہیں، شہبازشریف نواز شریف کے ایک تابعدار بھائی ہیں اس لیے ایک بھائی کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا کہا اور اس بیان پر قائم ہوں۔ریاض پیر زادہ نے کہا کہ میری گفتگو کے سیدھے مطلب ہوتے ہیں اس میں کوئی سازش کی بات نہیں، ہمیں نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھی کوئی اعتراض نہیں، صرف آنے والے وقت کی فکر ہے کہ اس طرح ہماری جماعت الیکشن میں کیسے جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا شہبازشریف ٹرپل ون کے بریگیڈیئر ہیں، اگر ایسا ہے تو الفاظ واپس لیتا ہوں، شہبازشریف کبھی نوازشریف کے حکم کے خلاف نہیں گئے۔
تازہ ترین