• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں بھارتی کردار ’’آگ پر تیل چھڑکنے ‘‘ کے مترادف ہوگا

کراچی(رائٹرز) افغانستان میں بھارتی کردار ’’آگ پر تیل چھڑکنے ‘‘ کے مترادف ہوگا ، پاکستان آج امریکی وزیر خارجہ کو باور کروادیگا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، یہاں وہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف اقدامات کےلئے پاکستان پر دبائو ڈال سکتے ہیں تاہم پاکستان کی جانب سے بھی افغانستان میں بھارتی کردار کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائیگا اور ٹلرسن کو باور کروایاجائیگاکہ افغانستان میں بھارتی کردار سے خطہ غیر مستحکم ہوجائیگا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم عباسی کے قریبی ساتھی اور وزیر مملکت مفتاح اسماعیل کاکہناہےکہ بھارت کو افغانستان میں لانا آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہوگا، یہ مکمل طور پر ایک سرخ لکیر ہے، جہاں تک ہمارے تحفظات ہیں توبھارت کا افغانستان میں کوئی سیاسی کردار نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور امریکا کے لئے سابق پاکستانی سفیر شیری رحمان نے کہا ہےکہ افغانستان میں بھارت کی اعلیٰ شراکت کو فروغ دینے سے خطے میں موجود تاریخی اسٹریٹجک دشمنیوں میں اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین