• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم وفد کی کیپٹن حسنین نواز شہید کے اہل خانہ سے تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی ہدایت پر ایم کیوایم کا ایک وفد کیپٹن حسنین نواز شہید کے گھر واقع ننکانہ صاحب پہنچا اور شہید کے والد نواز اور بھائی ثقلیننواز سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان اعلامیے کے مطابق وفد میں ایم کیوایم پاکستان، پنجاب ڈویژن کے صدر ملک وسیم کھوکھر، منیر احمد، ناصر گل، صدام حسین اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے شہید کے والد اور بھائی سے ٹیلفون پر بات کی۔ انہوں نے شہید کیپٹن کے والد سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
تازہ ترین