• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن:ضیاء آفریدی کو ریفرنس کا جواب داخل کرانے کا آخری موقع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے سابق صوبائی وزیرخیبرپختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر ریفرنس پر جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں چار رکنی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضیاء اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے دائر ریفرنس پر سماعت کی۔ ضیاء اللہ آفریدی نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر استدعا کی کہ ان کے وکیل لاہور میں مصروف ہیں لہذا جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے ضیاء اللہ آفریدی کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔ عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی جانے پر ضیا اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔
تازہ ترین