• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ پر این آر او آیا تو پوری قوم کو سڑکوں پر لائوں گا، عمران خان

سہون / کراچی (نیوز ایجنسی / اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں نورا کشتی ہو رہی ہے، زرداری کا نوازشریف کی گرفتاری کا بیان قیامت کی نشانی ہے، حدیبیہ کیس پر کوئی این آر او آیا تو پوری قوم کو سڑکوں پر لاؤں گا ، قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں ، سندھ کے عوام زرداری اور فریال تالپور سے تنگ ہیں اور ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ، پیپلز پارٹی نے اداروں کو مفلوج کردیا ، اگر نوجوانوں کو روزگار دینا ہے تو ہمیں بزنس کمیونٹی کی مدد کرنی ہوگی ایف بی آر کو ایک ایسا ادارہ بنانا چاہئے جس میں کرپشن نہ ہو ، اس وقت یہ بھتہ خور ی میں مصروف ہیں، کراچی ملکی معیشت کا انجن ہے اس کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہون میں میڈیا سے گفتگو اور کراچی میں مختلف تقاریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پیر کو سہون شریف میں پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں حکمرانوں کو خوف ہے کہ تبدیلی آگئی ہے اور اس بار پہلی دفعہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست ہوگی، پیپلز پارٹی پولیس کے ذریعے لوگوں کو خوفزدہ کرتی ہے، سندھ پولیس کے بغیر پیپلزپارٹی ایک سیٹ نہیں جیت سکتی، پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے ، مجھے سمجھ نہیں آئی کبھی بھی پاکستان میں یہ چیز نہیں دیکھی کہ آپ کسی کے مزار پرحاضری کے لئے نہ جانے دیں، انہوں نے اس کو پولیس اسٹیٹ بنایا ہوا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی قوم کی این آر او کو تسلیم نہیں کرے گی اب جوشہباز شریف کی باتیں ہو رہی ہیں قوم اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گی اس مرتبہ اگر این آر او دیا تو میں سارے پاکستان کو سڑکوں پر نکالوں گا ہم یہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے حدیبیہ پیپر ملز کیس سپریم کورٹ میں پڑا ہے ساری قوم کا مطالبہ ہے اسے فوری طور پر لگایا جائے ہم مک مکا اور ڈیلز تسلیم نہیں کریں گے۔ بعد ازاں کراچی میں سائٹ ٹائون میٹروول باب خیبر پر پارٹی کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہا کہ سندھ کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مزید کرپشن کے بادشاہ آصف زرداری اور انکے گروپ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی سندھ میں کرپشن کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو مفلوج کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع غربی کی عوام اور خصوصاً پختونوں کے ساتھ نادرا حکام کا رویہ انتہائی نا مناسب اور متعصبانہ ہے۔
تازہ ترین