• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کام برے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا تھا ایف بی آئی کے مسلمان ایجنٹ کی کہانی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایف بی آئی کے ایک اہلکار نے اپنے محکمے کی جانب سے خفیہ طور پر شدت پسند تنظیموں کے لیے کام کرنے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ النوری نے بتایا کہ ʼشدت پسندوں کے ساتھ ان کے بااعتماد ساتھی اور قریبی دوست کی حیثیت سے گزارے گئے طویل ہفتے سب سے مشکل تھے۔ میرا کام ان برے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا تھا اور ہم جس سفاکی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے وہ قابل نفرت تھا۔اس اہلکار کے مختلف ناموں میں سے ایک تامر النوری ہے۔ انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا اعتماد حاصل کرتے تھے۔انھوں نے چار سال قبل نیویارک اور ٹورانٹو کے درمیان چلنے والی ریل پر حملوں کا منصوبہ ناکام کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔انھوں نے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکی بطور ایک مسلمان اہلکار ان کے کام کو سمجھیں۔انھوں نے بی بی سی کو بتایا ʼدرحقیقت یہ انتہا پسند، بھٹکی ہوئی روحیں ہیں۔ وہ نفرت اور برائی کو پکڑ لیتے ہیں جس سے انھیں مقصد ملتا ہے۔میں مسلمان ہوں اور ساتھ ہی امریکی بھی، اور میں اس پر شدید وحشت زدہ ہوں کہ یہ جانور میرے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں اور ساتھ ہی میرے مذہب کی توہین بھی کر رہے ہیں‘۔النوری کے والدین نے مصر سے امریکہ ہجرت کی تھی۔ وہ اس سے پہلے نیویارک پولیس میں ملازم تھے جہاں ان کا کام منشیات کا دھندا کرنے والے گروہوں کا سراغ لگانا تھا۔
تازہ ترین