• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔میں نے B.E. Electronicsاقراء یونیورسٹی اسلام آباد سے CGPA 2.69کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ براہِ مہربانی مجھے کس فیلڈ میں ایم ایس کرنا چاہئے اور کہاں سے؟ اور اسکالرشپ کیسے ملے گی بیرون ملک یا پاکستان میں۔
(انجینئر محمد طٰحہ اقبال۔ اسلام آباد)
ج۔ڈیئر طٰحہ! میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ ٹیلی کمیونیکیشن یا کنٹرول سسٹم میں ماسٹر کریں۔ اس CGPAکے ساتھ آپ ایسٹرن یورپ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہنگری، سویڈن اور لیٹویا۔ تمام ممالک سستی ٹیوشن فیس اور سستی رہائش مہیا کرتے ہیں اور تعلیم بھی انگریزی میں مہیا کی جاتی ہے۔ اگر آپ اچھے گریجویشن میں اچھے نمبر لیتے ہیں تو اس کے بعد آپ کو ورک پرمٹ ملنے کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔
س۔سر میں اس وقت پاکستان سے بزنس اینڈ کامرس بیچلر پڑھ رہا ہوں۔ اس کے بعد میں آسٹریلیا سے پروفیشنل اکائونٹنگ ڈگری حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ براہِ مہربانی مجھے مشورہ دیجئے میری تعلیمی قابلیت O-A Level،CAT Passاور کچھ پیپر ACCAکے کئے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ انگلینڈ سے بزنس اینڈ منیجمنٹ میں HNDبھی کیا ہوا ہے۔ آپ کا شکریہ۔ (امجد عباسی۔لاہور)
ج۔ڈیئر امجد! آپ کی تعلیمی قابلیت کو دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو پہلے آسٹریلین یونیورسٹی کو اپنا CVبھیج کر رائے لینی چاہئے۔ کیونکہ میرے خیال سے شاید آپ کو کچھ Exemptionsبھی مل سکتی ہیں اور صرف متعلقہ تعلیمی ادارہ ہی آپ کو پروفیشنل تعلیم یا مخصوص ماسٹر ڈگری کرنے کا مشورہ دے سکتا ہے۔
س۔جناب مجھے آپ سے اپنے کیریئر کے بارے میں مشورہ چاہئے۔ میں نے چناب کالج اسلام آباد سے ایف ایس سی کیا ہے اور میرے 716/1100نمبر ہیں جوکہ 65%بنتے ہیں۔ مجھے بیالوجی کے مضمون میں خاصی دلچسپی ہے اور میں بیالوجی یا اس سے متعلقہ مضمون میں بیچلرز کرنا چاہتا ہوں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ مجھے کس مضمون یا یونیورسٹی کا انتخاب کرنا چاہئے جو میرے مستقبل کیلئے بہتر ہو۔ (ایلف دانیزر۔ کراچی)
ج۔ ڈیئر ایلف! آپ کی تعلیمی قابلیت کو دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو بیالوجی سے متعلقہ ابھرتے ہوئے مضامین کا انتخاب کرنا چاہئے جیسا کہ بائیو کیمسٹری، میڈیکل مائکرو بیالوجی وغیرہ وغیرہ جس کے لئے یوکے اور آسٹریلیا میں بہترین تعلیمی ادارے موجود ہیں۔

تازہ ترین