• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل بجلی کے کھمبوں کا اہم اجلاس ہوا۔
میں کوریج کیلئے بھاگم بھاگ پہنچا۔
دیکھا کہ وہاں ٹیلی فون کے کھمبے بھی موجود تھے۔
میں نے پوچھا، کیا معاملہ ہے
ایک کھمبے نے بتایا، “ہمارا ایک لیڈر تھا۔ وہ جس کھمبے کو الیکشن میں کھڑا کرتا، وہ جیت جاتا۔
ایک دن لیڈر پر غداری کا الزام لگ گیا۔
کھمبے محب وطن تھے۔ پہلے بجلی کے کھمبوں نے اس لیڈر سے کنکشن ختم کیا،
پھر ٹیلی فون کے کھمبے بھی الگ ہو گئے۔ اب دونوں پارٹیاں اتحاد کرنا چاہتی ہیں۔
نئی پارٹی کا نام کیا رکھیں؟”
میرے منہ سے نکلا،
’’ڈس کنکشن پارٹی۔‘‘

تازہ ترین