| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
November 14, 2017 | 12:00 am
ء 2018کا الیکشن سنگ میل ہوگا، مثبت نتا ئج دیں گے، فاروق ستار

Todays Print

ء 2018کا الیکشن سنگ میل ہوگا، مثبت نتا ئج دیں گے، فاروق ستار

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سر بر اہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم تحریک کے شعبہ جات کی استعد ادکا ر میں اضافے کیلئے اقداما ت کررہے ہیں، ہم نے انتخابات کیلئے کام کا آغا ز کر دیا ہے، 2018کا الیکشن ایک سنگ میل ہوگا، جس میں ہم اپنے مضبو ط اور استحکام عمل سے مثبت نتا ئج دیں گے ۔

وہ یہاں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں اطلا عات ونشر یا ت کے مختلف شعبو ں اور سوشل میڈیا کے ذمے داروں اور کا رکنوں کے ایک اجلا س سے خطا ب کررہے تھے، جس میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنو نیر ومیئر کراچی وسیم اختر، کا مر ان ٹیسوری اوراراکین رابطہ کمیٹی بھی موجو دتھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم جدید خطوط پر تحریک چلا نے کا ہمیشہ سے شہرہ رکھتے ہیں ،اس لئے اپنے تمام شعبو ں کو مز ید متحرک کر رہے ہیں۔