• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر یاسمین شاہ کی ڈگری جعلی قراردیدی گئی،تمام مراعات واپس لینے کاحکم

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی سینیٹر یاسمین شاہ کے خلاف نا اہلی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں سابق سینیٹر یاسمین شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی قراردے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے میں یاسمین شاہ سے بطور سینیٹر وصول کی گئی تمام مراعات واپس لینے کا حکم دے دیا ہے، فیصلہ کے متن کے مطابق یاسمین شاہ تعلیمی قابلیت سے متعلق غلط بیانی کرکے 2003 میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔الیکشن کمیشن نے یاسمین شاہ کی 2003 میں بطورسینیٹرمنتخب ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

تازہ ترین