• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی خسارہ 32فیصد اضافے کیساتھ 12کھرب78ارب ہو گیا

Todays Print

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) پاکستان کارواں مالی سال کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر) تجارتی خسارہ 32فیصد اضافے کے ساتھ 12کھرب78ارب روپے ہو گیا ہے ، چار ماہ میں 7کھرب 43ارب75کروڑ روپے کی برآمدات اور 20 کھرب21ارب55کروڑ روپے کی درآمدات ہوئی ہیں ، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اگرچہ برآمدات میں چار ماہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم تجارتی خسارہ میں کمی نہیں آئی کیونکہ درآمدات میں بدستور اضافہ ہورہا ہے ۔ 

تازہ ترین