• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، لاکھڑا پاور ہائوس بند کرنے کا اصولی فیصلہ

Todays Print

حیدرآباد (رپورٹ /حامد شیخ) کوئلے سے چلنے اور سستی بجلی کی پیدوار کرنے والا لاکھڑا پاور ہائوس بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔چار ماہ قبل کنٹرول پینل میں آگ لگ جانے کے باعث لاکھڑا پاور ہائوس بند ہوگیا تھا اور پلانٹ نے بجلی کی پیداوار بھی بند کردی تھی، ابتداء میں پاور ہائوس کو فعال کرنے کی مدمت 15 روزدی گئی تھی تاہم 4ماہ گزرجانے کے باوجود پاور ہائوس کو چلایا نہیں جاسکا جبکہ پاور ہائوس کا تیسرا یونٹ گزشتہ 10برس سے بند ہے۔

جنگ کے رابطہ کرنے پر چیف ایگزیکٹیو افسر شبیر جتوئی نے بتایا کہ پاور ہائوس کو آئند چند دنوں میں چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ، اب تک کیبل روم کی بحالی میں 10ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان وزارت پانی و بجلی جنکو کے ترجمان ظفر یاب نے فون پر بتایا کہ لاکھڑا پاور ہائوس کے مینجنگ بورڈ نے فیصلہ کر کے آگاہ کردیا ہے کہ لاکھڑا پاور ہائوس کی مشینری پرانی ہوچکی ہے۔

تازہ ترین