| |
Home Page
ہفتہ 7؍ جمادی الثانی 1439ھ 24؍ فروری 2018ء
مبشر علی زیدی
November 15, 2017 | 12:00 am
منٹ

Minute

’’ہمارے دفتر میں ہر ایک گھنٹے میں پچاس منٹ کام ہوتا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
’’باقی دس منٹ؟‘‘
ٹیپو نے پوچھا۔
’’دس منٹ ریفریش ہونے کے۔‘‘
ڈوڈو نے جواب دیا۔
’’ہمارے دفتر میں بھی ہر ایک گھنٹے میں پچاس منٹ کام ہوتا ہے۔‘‘
ٹیپو نے تسلیم کیا۔
’’باقی دس منٹ؟‘‘
میں نے جاننا چاہا۔
’’باقی دس منٹ ورزش کے۔‘‘
ٹیپو نے مطلع کیا۔
’’ہمارے دفتر میں بھی ہر ایک گھنٹے میں پچاس منٹ کام ہوتا ہے۔‘‘
میں نے اعتراف کیا۔
’’باقی دس منٹ؟‘‘
ڈوڈو نے سوال کیا۔
مجھے بتانا پڑا،
’’باقی دس منٹ سوشل میڈیا کے نوٹیفکیشن دیکھنے کے۔‘‘