| |
Home Page
منگل28؍ ربیع الثانی 1439ھ 16 ؍ جنوری2018ء
November 15, 2017 | 12:00 am
عوام انتخابات میں منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں گے،نوازشریف

Todays Print

عوام انتخابات میں منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں گے،نوازشریف

لاہور(ایجنسیاں)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں گے۔ن لیگ کا کوئی کارکن مخالفین کو غیر اخلاقی الفاظ میں جواب نہ دے اور کارکنان عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کریں،سابق وزیراعظم نے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کو عام انتخابات کےلئے بھرپورتیاری اور کمر کس لینے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف شہروں سے آنے والے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔پارٹی عہدید اروں سے ملاقات میں انہوں نے رہنماں اور کارکنوں کو مخالفین کوغیر اخلاقی جواب دینے سے روک دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو خود مسترد کر دیں گے ۔