• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف فیلڈ مہم آج سے شروع

Todays Print

ریاض(شاہد نعیم) سعودی وزارت داخلہ آج سے مملکت کے تمام علاقوں میں اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے مشترکہ فیلڈ مہم شروع کریگی،مہم سے کسی بھی ملک کے تارکین مستثنیٰ نہیں ہونگے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جامع سیکیورٹی مہم کی منظوری دیدی،غیر قانونی تارکین کو سہولت دینے والوں کو بھی نہیں بخشا جائیگا۔ایوان شاہی نے 28مارچ 2017ءکو اقامہ و محنت و سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو 90روزہ مہلت دی تھی،پھر 25جون 2017ءکو تمام ممالک کے غیرقانونی تارکین کے لئے مہلت میں توسیع کردی گئی تھی، اس کے تحت غیر قانونی تارکین کو موقع دیا گیاتھا کہ اپنے خرچ پر ازخود مملکت سے وطن واپس چلے جائیں، ایسا کرنے والوں کو قید و جرمانے کی سزاؤں اور فنگر پرنٹس کے منفی اثرات سے استثنیٰ دیا گیا تھا،مہلت سے فائدہ اٹھاکر جانے والوں کو یہ رعایت بھی دی گئی تھی کہ وہ قانونی طریقے سے مملکت ملازمت کے ویزے پر دوبارہ آسکتے ہیں،ایوان شاہی نے مہلت میں مزید توسیع 14نومبر 2017ءتک کردی تھی، اب جبکہ14نومبر کو مہلت کا آخری دن ہے لہٰذا وزارت داخلہ اور اسکے ماتحت تمام متعلقہ سرکاری ادارے غیر قانونی تارکین کو خبردار کیا ہے کہ 15نومبر 2017ءسے اقامہ و محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جائیگی۔

ایسے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیو ںکے خلاف بھی کارروائی ہوگی جو غیر قانونی تارکین کو آمد ورفت کی سہولت دینگے یا انہیں روزگار مہیا کرینگے یا انکے لئے رہائش کا بندوبست کرینگے،ہر ایک کو مقررہ سزا دی جائیگی۔

تازہ ترین